سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی امور خیبرپختونخوا جناب عنایت اللہ وسیم صاحب نے بہائی اقلیتی برادری کے مذہبی تہوار "ٹوئن برتھ سیلیبریشن" میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے بہائی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، برداشت اور امن کا فروغ ہی ایک پرامن معاشرے کی بنیاد ہے، اور حکومتِ خیبر پختونخوا تمام اقلیتی برادریوں کے ساتھ یکساں احترام اور تعاون کے جذبے پر یقین رکھتی ہے
